ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ میں پولیس کے ساتھ تصادم میں 10 نکسلی دہشت گرد ہلاک

چھتیس گڑھ میں پولیس کے ساتھ تصادم میں 10 نکسلی دہشت گرد ہلاک

Sat, 03 Mar 2018 00:11:43    S.O. News Service

رائے پور2 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے نکسلی متاثرہ بیجاپور ضلع میں چھتیس گڑھ اور تلنگانہ پولیس نے تصادم میں 10 نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔ وہیں تلنگانہ پولیس کا ایک جوان بھی زخمی ہوا ہے۔ ریاست کے جنوب بستر علاقے کے پولیس انسپکٹر جنرل سندر راج پی نے بتایا کہ ضلع کے اسور تھانہ علاقہ کے تحت پامیڑ اور اسور کے مشرق پجاری کانکیڑ گاؤں کے جنگل میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں پولیس نے 10 نکسلی دہشت گردکو مار گرایا ہے۔ سندرراج نے بتایا کہ چھتیس گڑھ اور تلنگانہ پولیس کو سرحدی بیجاپور ضلع کے اسور تھانہ علاقہ میں نکسلی دہشت گردوں کی آمد کی اطلاع ملی تھی،اطلاع کے بعد علاقے میں تلنگانہ کے گرے ہاؤنڈفورس اور بیجاپور ضلع کے ڈی آر جی ، ایس ٹی ایف اور ضلع فورس کے جوانوں کو گشت پر روانہ کیا گیا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ جب گرے ہاؤنڈ کا دستہ جنگل میں پہنچا تب نکسلیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، اس کے بعد پولیس ٹیم نے بھی جوابی کارروائی کی۔ کچھ دیر تک دونوں جانب سے فائرنگ کے بعد نکسلی وہاں سے فرار ہوگئے۔ اس واقعہ میں گرے ہاؤنڈ کا ایک جوان بھی زخمی ہو گیا ہے۔سندر رراج نے بتایا کہ فائرنگ بند ہونے کے بعد پولیس ٹیم نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی ہے۔ ابھی تک 10 نکسلیوں کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ مارے گئے نکسلیوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں مزید معلومات لی جا رہی ہے۔ زخمی نوجوان کوجنگل سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ بیجاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ موہت گرگ نے کہاکہ یہ چھتیس گڑھ اور تلنگانہ پولیس کا مشترکہ آپریشن تھاابتدائی معلومات کے مطابق صبح تقریبا 6.30 بجے ہوئے تصادم میں 10 ماؤ نواز دہشت گرد جہنم رسیدکئے گئے ۔


Share: